ایکسپریس وے سے ملحقہ فیض آباد کی نواحی آبادی ’’سوہان ‘‘ میں ایک ماہ سے پانی کی عدم فراہمی سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا

جمعرات 24 جنوری 2019 14:49

راولپنڈی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) ایکسپریس وے سے ملحقہ فیض آباد کی نواحی آبادی ’’سوہان ‘‘ میں ایک ماہ سے پانی کی عدم فراہمی سے علاقہ کربلا کا منظر پیش کرنے لگا ، منتخب نمائندے بھی عوامی آواز نہ بن سکے ۔تفصیلات کے مطابق ایکسپریس وے سے ملحقہ فیض آباد کی نواحی آبادی ’’سوہان ‘‘ میں کے ٹیوب ویل کی بندش کے باعث علاقہ مکین گذشتہ ایک ماہ سے پانی سے محروم ہیں ۔

(جاری ہے)

مکینوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایاکہ پانی کی عدم فراہمی کی بابت رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عامر ملک کو بھی درخواست کی گئی تاھم کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور مکینوں کو پانی جیسی بنیادی ضرورت کی فراہمی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ۔مکینوں نے کہاکہ پانی کی عدم فراہمی کی وجوہات بھی نہیں بتائی جا رہیں اور کبھی بل کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بجلی کے منقطع ہونے اور کبھی موٹریں خراب ہونے کا بہانہ تراشا جاتا ہے ۔سوہان کے مکینوں وزیر اعظم عمران خان،چیئرمین سی ڈی اے اور مقامی انتظامیہ سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے اور کہاہے کہ علاقہ مکینوں کو پانی کی فراہمی کا مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے بلاک کردیں گے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں