راولپنڈی میںقتل و فائرنگ کے تین واقعات میں ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق

جمعہ 22 نومبر 2019 19:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی حدود میں قتل و فائرنگ کے تین واقعات میں ایک بچی سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، سٹی پولیس آفیسر نے تمام واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران کو قتل کے محرکات سامنے لانے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں دو گروہوں کی فائرنگ کا معاملہ پرسی پی او محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

سی پی او نے کہاہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والے قانون کو چیلنج کرتے ہیں انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔ دونوں گروپوں کی جانب سے فائرنگ کے دوران تین افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوئے۔بعدازاںتھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، تھانہ ائیر پورٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچی کے زیادتی قتل کی واردات ٹریس کر لی گئی،گھناؤنی واردات کرنے والا سفاک ملزم پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔

(جاری ہے)

سی پی او فیصل رانا نے بتایا ہے کہ ملزم مقتولہ کا قریبی عزیز ہے اور بچی کو گھر میں زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا ، پوسٹ مارٹم میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی، پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزم کو فرار ہونے کا موقع نہ ملا،کرائم سین اور فرنزک سائنس لیبارٹری کی ٹیموں نے بھی شواہد اکٹھے کئے۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں گرفتار ملزم نے سنگین وارات کا اعتراف کر لیا، تھانہ ائیر پورٹ میں بچی کے والد کی مدعیت میں زیادتی اور قتل کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

دریںتھانہ ریس کورس کے علاقہ عزیز آباد میں گھریلو ناچاکی پر داماد نے فائرنگ کر کے سسر کوقتل کردیا۔ریسکیوترجمان کے مطابق عزیز آباد ٹینچ روڈ نادرسٹریٹ کے ایک گھر میں معمولی جھگڑا پر داماد نے فائرنگ کر کے اپنے سسر بیالیس سالہ بہادر خان کو قتل کردیاہے۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اورمقتول کی لاش ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی۔ پولیس ذرائع کے مطابق قاتل کا ایک بھائی گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں