تھانہ جاتلی کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر 2خواتین قتل

بدھ 22 ستمبر 2021 14:13

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) راولپنڈی کے تھانہ جاتلی کے علاقہ میں اراضی کے تنازعہ پر2خواتین کو قتل کردیا گیا۔ ریسکیو1122 راولپنڈی کی امدادی ٹیموں نے لاشوں کوپوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو ترجمان کے مطابق بدھ کی صبح جاتلی کے علاقہ دیوی داتا روڈ پر اراضی کے تنازع میں  55سالہ شہلا بی بی اور 58سالہ زہرہ کو گولیاں مار کے قتل کردیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور شواہد حاصل کیے جبکہ ریسکیو کی ٹیموں نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے تحصیل ہیڈ کوارٹر گوجرخان منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اراضی کے تنازعہ پر قریبی رشتہ دار نے خواتین کوقتل کیا جسے  جلد گرفتار کرکے چالان  عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں