شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے لیے قوانین پرعملدر آمد یقینی بنایا جائے، سی ٹی او راولپنڈی

بدھ 22 ستمبر 2021 14:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2021ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی سربراہی میں ٹریفک ہیڈ کواٹر میں سرکل انچارجوں کے ساتھ خصوصی  اجلاس منعقد ہوا جس میں افسران کو  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، شہر میں حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کے  منظم  بہائو کے لیے قوانین پر مکمل عملدر آمد کرانے کے احکامات جاری کیے گئے. چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے تمام سرکل انچارجوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے  کہا کہ شہر میں حادثات کی روک تھام اور منظم ٹریفک کے لیے قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کواپنایا جائے اس کے علاوہ  تمام ٹریفک سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دی جائے کہ وہ دوران ڈیوٹی شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور اپنے فرائض منصبی محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی ہیں لہذا تمام سرکل افسران مصروف اوقات میں اہم چوکوں پر خود موجود ہوں گے اور ٹیم ورک کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملد ر آمدکرواتے ہوئے ٹریفک مسائل کا خاتمہ کیا جائے۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں جاری ر ہنے  اور ٹریفک  مسائل  کی صورت متعلقہ سرکل اور سیکٹر انچارج ذمہ دار ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں