ایپکفا یونین کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی

منگل 9 نومبر 2021 15:31

کلر سیداں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2021ء) آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن رجسڑڈ  تحصیل کلر سیداں     کی مختصر میٹنگ ہوئی جس میں محکمہ ایجوکیشن کلاس فور یونٹ کا ایک سال پورا ہونے کے بعد   آل محکمہ جات ایپکفا یونین تحصیل کلر سیداں کی باہمی طور پرنئی کابینہ تشکیل دی گئی جس میں محکمہ ہیلتھ اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے کلاس فور ملازمین نے بھرپور حمایت کی اور نئی کابینہ میں شامل ہوئے ، بہت جلد حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مرکزی قائد اکبر خان مہمند  اور صوبائی صدر شمالی پنجاب محمد ریاض قادری شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں