پاکستان ریلوے ،ایک برس میں 55ملین سے زائد مسافروں نے ریل کا سفر کیا
منگل 14 اگست 2018 18:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ریلوے ریونیو میں اضافے کے لیے پاکستان ریلوے انتظامیہ نے بھرپور اقدامات کیے جن کی بدولت ریلوے مسافروں کی تعداد میں قابل قدر اضافہ ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوا ۔
ڈویژنل کمرشل آفیسر پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن رضا علی حبیب نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان ریلوے راولپنڈی ڈویژن نے مالی سال 2017-18میں 138,031 مسافروں کو ای ٹکٹنگ کی سہولت فراہم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 185 ملین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ میں مجموعی طور پر ملک بھر میں 2,082,324 مسافروں نے ای ٹکٹنگ کی سہولت سے استفادہ کیا ۔ای ٹکٹنگ سے راولپنڈی ڈویژن ریلوے کا ریونیو 185ملین جبکہ پاکستان ریلوے کا ملک بھر میں ای ٹکٹنگ سے 2.705 بلین روپے کا ریونیو اکٹھا کیا گیا ۔ایک سوال کے جواب میں ڈی سی او رضا علی حبیب نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ مسافروں کی سہولت کے لیے پاکستان ریلوے نے تقریباً دو برس قبل ای ٹکٹنگ کا دوبارہ اجراء کیا تھا تاکہ ریل مسافر ملک بھر سے کسی بھی جگہ سے ٹکٹس کی بکنگ کراسکیں ۔انہوں نے بتایاکہ ابتدائی طور پر آن لائن سسٹم پاکستان ریلوے کی گرین لائن ایکسپریس سمیت پانچ ریل کارز کے لیے متعارف کروایا گیا تھا تاھم اس وقت ای ٹکٹنگ کی سہولت تمام ٹرینوں کے لیے دستیاب ہے ۔ای ٹکٹنگ نظام کی بدولت نہ صرف ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلوے کا اکائونٹنگ نظام بھی بہتر ہوا ہے ۔اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق پاکستان ریلوے نے یونائیٹڈ بنک کے اشتراک سے ای ٹکٹنگ نظام کا دوبارہ اجراء کیا تھا ۔مسافر آن لائن ٹکٹوں کی رقوم بذریعہ ڈیبٹ کارڈ ،آن لائن ،مائیکرو ٹرانسفر ،موبی کیش اور ایزی پیسہ کے ذریعے باآسانی ادا کرسکتے ہیں ۔آن لائن نظام کی بدولت مسافر اپنے ٹکٹس گھروں سے بک کروا سکتے ہیں ۔ڈیجیٹل سسٹم کی بدولت ریلوے کی آمدن میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرپشن کے امکانات میں بھی کمی آئی ہے ۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاک فوج کے سینئر کمانڈرز کی شہید کسٹم اہلکاروں کے آبائی شہروں میں آمد، اہل خانہ سے تعزیت کی
تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کی زیر صدارت اجلاس
پاک فوج کا وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت
سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
وزیراعلیٰ پنجاب سٹوڈنٹس کو سواری کے حوالے سے خود مختار بنانا چاہتی ہیں،صوبائی وزیرپنجاب بلال اکبر خان
سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کیلئے وظیفے شروع کر دیئے تھے، جس پر رضا مند ہوگئی، نشو بیگم
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی چین میں منعقدہ انیسویں ویسٹرن پیسیفک نیول سمپوزیم میں شرکت
افغانستان سے پاکستان میں گھسنے والے افغان دہشتگرد کے ہوشرٴْبا انکشافات
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں مسافر بس میں مسلح ڈکیتی کی واردات میں لاکھوں روپے مالیت کی اشیا، موبائل فون ..
راولپنڈی پولیس نی2الگ الگ کاروائیوں میں رابری مع قتل اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مطلوب 4ملزمان ..
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت