تھانہ پیرودہائی پولیس کی سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر کاروائی، چھ ملزمان گرفتار

جمعہ 17 اگست 2018 22:24

تھانہ پیرودہائی پولیس کی سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر کاروائی، چھ ملزمان گرفتار
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2018ء) تھانہ پیرودہائی پولیس کی سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر کارروائی چھ افراد کو آلات سائونڈ اور نقد رقمسمیت گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودہائی پولیس کو بذریعہ مخبر اطلاع موصول ہوئی کہ سوزوکی ا سٹینڈ پر سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے جس پر کاروائی کرتے ہوئے پیرودہائی پولیس نے چھ افراد شمس محمود ، غلام فرید ، ناظم حسین ، مظہر اقبال ، شاکر حسین اور محمد سلیم سکنائے ہری پور کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سائونڈ سسٹم کے استعمال کے متعلق کوئی اجازت نامہ پیش نہ کر سکے ۔ موقع پر موجود آلات سائونڈ دو عدد ہارمونیم ، تبلہ مکمل سیٹ ایک عدد ، ڈائریاں بیگ ایک عدد ، سائونڈ والے ڈبے دو عدد ، مکسر ایک عدد ،ا سٹینڈ نو عدد ، سیڈ بیگ اور نقد رقم 31500/-روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف 6 پنجاب سائونڈ سسٹم آرڈیننس 2015؁ء کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں