زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز۔سٹی ٹریفک پولیس

ہفتہ 18 اگست 2018 19:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی عباس احسن کی ہدایت پر اور چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی محمد بن اشرف کی زیرنگرانی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا عید الاضحی کے موقع پر مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کا آغاز۔اس حوالے سے خصوصی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا۔

شہری شکایت کی صورت میں ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن 051.9272839پر رابطہ کریں مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور مسافروں سے وصول کیا گیا زائد کرایہ بھی واپس کروایا جائے اور سخت نگرانی رکھی جائے تاکہ کوئی بھی گاڑی مسافروں سے مقرر کردہ کرائے نامے سے زیادہ کرایہ وصول نہ کر سکے اس سلسلے میں ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز/ انسپکٹرز اپنے اپنے سیکٹرز میں زائد کرایہ وصولی کے حوالے سے ذمہ دار ہونگے عید الاضحی ٹریفک انتظامات کے حوالے سے سی ٹی او محمد بن اشرف کی افسران و اہلکاروں کو خصوصی ہدایات۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسرمحمد بن اشرف نے بتایاکہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر عوام الناس کو آن گرائونڈ بہتر ٹریفک سہولیات کے سلسلے میں کوشاں ہے ٹریفک روانی کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ پبلک سروس گاڑیوں میں اندرونِ شہر سمیت دوسرے شہروں اور اپنے آبائی گائوں کے لیئے سفر کرنے والے مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کر رہی ہے اور زائد کرایہ وصول کرنے والی، اوور لوڈنگ اور روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی یا روٹ پورا نہ کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بھی سخت آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جا رہی ہے انہوں نے بتایا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والی پی ایس وی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے اس سلسلے میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن051.9272839پر سپیشل سکواڈ تعینات کیا گیا ہے شہری کسی بھی قسم کی شکایت ، رہنمائی یا معاونت کی صورت میں ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں