شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے ورکرز کی اضافی نفری کیساتھ صفائی آپریشن جاری ہے،آر ڈبلیو ایم سی

بدھ 17 اکتوبر 2018 23:09

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) حکومت پنجاب کی صاف اور سرسبز پنجاب مہم کے تحت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چیئرمین راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر عمر جہانگیرکی خصوصی ہدایات پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا راولپنڈی اور اسکی تحصیلوں میں بھرپور صفائی آپریشن جاری ہے،راولپنڈی شہر میں نالے نالیوں کی صفائی کی جارہی ہے اور شہر کو مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر کے ورکرز کی اضافی نفری کیساتھ صفائی آپریشن زور و شور کیساتھ جاری ہے،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیردل ،سینئر مینیجر آپریشنز ڈاکٹر حامد اقبال،ڈپٹی مینیجر آپریشن خالد نعیم و دیگر آپریشنل سٹاف اس صفائی آپریشن کی نگرانی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،گزشتہ روز ایم ڈی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے صفائی کا معائنہ کیا اور ورکرز کے کام کو سراہا ،اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے بھی جاری صفائی آپریشن کے بارے میں تاثرات لئے،شہریوں نے اسے تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی،ایم ڈی راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر رضوان علی شیر دل نے اس موقع پر کہا کہ صاف ستھرے ماحول کیساتھ ساتھ صاف آب و ہوا کا ہونابھی انتہائی ضروری ہے،ہم لاکھ اپنے گھروں کو صاف ستھرا کر لیں اگراردگرد کا ماحول اور آب و ہوا صاف ستھری نہیں تو ہماری اس صفائی کا ہمارے سمیت کسی کو کچھ فائدہ نہیں ہوگا،صفائی کیساتھ ساتھ ماحول کی بہتری کیلئے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں