پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا‘آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کی ملاقات، سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 12:40

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے یہاں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران سیکیورٹی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام کے لئے اپنا مثبت کردار جاری رکھے گا۔ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان الثانی نے خطے میں امن اور استحکام کے لئے پاکستان کیکاوشوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا-

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں