کینٹ کو صاف رکھنا ہمارا فرض اوربنیا دی تر جیح ہے،شہزاد تنویر

منگل 23 اکتوبر 2018 22:41

راولپنڈی 23اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پر یذیڈ نٹ کنٹو نمنٹ بو رڈ بر یگیڈ ئیر شہرا د تنو یر نے کہا کے اس کینٹ کو صاف رکھنا ہمارا فرض اوربنیا دی تر جیح ہے متعلقہ عملہ کو ہدا یت جا ری کی کہ اس نیک کام کو اہم فر یضہ سمجھتے ہو ئے اس میں بھر پور شرکت کریں تا کہ کینٹ ایریا کو صاف رکھا جا سکے اور اپنے ارد گرد کا کوڑا کوڑے دا ن /کنٹینرزمیں ڈالا جا ئے ملا زمین محنت اور لگن سے کا م کریں تا کہ اس مہم کو پہلے کی طر ح کا میا ب بنا یا جا سکے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کینٹ بورڈ انتظامیہ کے زیر اہتمام صفائی مہم کے حوالے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع ڈپٹی کنٹو نمنٹ ایگز یکٹیو آفیسر بلا ل رشید ، انجمن تا جران کینٹ ظفر قا دری ، وا ئس پریذیڈ نٹ ملک منیر کنٹو نمنٹ بو رڈ منتخب ممبران ، اسسٹنٹ سیکر ٹری قیصر محمود، چیف سینٹری انسپکٹر وارث بھٹی پرا ئیو یٹ سکو لز اینڈ کا لجز منجمنٹ ایسو سی ایشن کے سینئرنا ئب صدرنصیر احمد کے علاوہ تمام برا نچوں کے سر برا ہان اور عملہ بھی مو جود تھا ۔ کینٹ بورڈ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ مختلف علا قو ں سے 487ٹن کو ڑا ڈمپ کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں