مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی،30 کلو مضر صحت آئل تلف،16فوڈ پوائنٹس کو نوٹسز جاری

بدھ 14 نومبر 2018 23:44

راولپنڈی 14نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2018ء) کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کینٹ نے مختلف علاقوں میں مضر صحت اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 30 کلو مضر صحت آئل تلف کیا ہے جبکہ 16فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی پر شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کینٹ بورڈ ترجمان کے مطابق بدھ کے روز فوڈ برانچ کے عملے نے کینٹ کے علاقے رینج روڈ میں کاروائی کر تے ہو ئے ایک مشہور بیکری کو ناقص صفائی پر نوٹس جاری کیا اور مضر صحت 30 کلو آئل تلف کیا ،اس دوران دیگر 20فوڈ پوائنٹس چیک کیے گئے جس میں 16 فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری صفائی اور بغیر لائسنس کے کاروبار کر نے پر شو کا ز نوٹسز جا ری کیئے اور 10اشیاء کے نمونہ جات حاصل کیے جن کو ٹیسٹ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ۔

دریں اثناء شعبہ انسداد تجاوزات نے ڈھوک مستقیم،پیر ودہائی موڑ،برف خانہ چوک ، ڈھوک سیداں ،بکرا منڈی کے علا قو ں میں ٹریفک کی روانگی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے تجا وزات کے خلا ف آپر یشن میں قا نو نی کا روا ئی کر تے ہو ئی4ٹر ک سا ما ن قبضہ میں لیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں