اے این ایف نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

1شخص کو حراست میں لے کر924گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف)نے نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 1شخص کو حراست میں لے کر924گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی اے این ایف حکام کے مطابق جدہ جانے والے مسافر مہدین شاہ کے سامان سے 924گرام آئس ہیروئن برآمد ہونے پر اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،حکام کے مطابق بشام کا رہائشی ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے جدہ جا رہا تھا۔ ًًًً

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں