راولپنڈی، ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم کی ہدائیت پر جہلم سے محکمہ جنگلات کی 1544 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی

جہلم کی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن میں محکمہ جنگلات کی سینکڑوں ایکڑاراضی واگزار کرا لی جہلم میں یہ آپریشن اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا

اتوار 9 دسمبر 2018 21:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2018ء) ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی عارف رحیم کی ہدائیت پر جہلم سے محکمہ جنگلات کی 1544 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ٹیم نے 193 ایکڑ رقبہ کو واگزار کروایا اطلاعات کے مطابق جہلم کی ضلعی انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن میں محکمہ جنگلات کی سینکڑوں ایکڑاراضی واگزار کرا لی جہلم میں یہ آپریشن اینٹی کرپشن میں جاری تحقیقات کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا جس کے تحت ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم محمد فیضان اور ایس ڈی ایف او جہلم سدھیر احمد مغل کی سربراہی میں بجولا فارسٹ کے مقام سے تجاوزات آپریشن کے دوران 1544 کنال اراضی واگزار کروا لی گئی ہے، اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں 193 ایکڑ رقبہ کو واگزار کروایا گیا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تجاوز شدہ رقبہ محکمہ جنگلات کی ملکیت ہے جس پر مختلف مقامی با اثرافراد نے ڈیرے، گھر، فارم ہاؤس بنانے کے ساتھ ساتھ دیگر زمین میں فصلیں بھی کاشت کر رکھی تھیں۔ گرینڈ آپریشن اتوار کے روز صبح 8 بجے شروع کیا گیا اور شام 4 بجے تک 100 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم فیضان احمد کا کہنا تھا کہ آپریشن میں مختلف محکوں نے مل کر کام کیا جس میں، محکمہ مال سے اسسٹنٹ کمشنر جہلم تحصیل دار، ریونیو افسر، سب ڈویژنل فارسٹ افسر اور اہلکار،محکمہ پولیس سے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ، محکمہ انٹی کرپشن کے افسران و اہلکار، ضلع کونسل جہلم اور دیگر شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے تمام محکموں کی جانب سے مشترکہ کرروائی اور زبردست سراہا، انکا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں تجاوزات آپریشن تیزی سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں