راولپنڈی، منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،آتش بازوںاور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والے 17ملزمان گرفتار

بدھ 12 دسمبر 2018 23:12

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوں،آتش بازوںاور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کر نے والوں کے خلاف کارروائی میں17ملزمان کو گرفتار کرکے 1000گرام چرس، 200گرام ہیروئن ، 30لیٹر کھلی شراب ، 1 کاربین 12بور ، 2روند 12بور، 2 پستول 30بور ، 153روند 30بور، 2بندوق 12بور، 25روند 12بور، 2 رپیٹر12بور پمپ ایکشن ، 1 ریوالور، 4روند ریوالور ، 1 کلاشنکوف ، 15روند کلاشنکوف، 60 ہوائیاں ، 200گولے اور 10 انار بر آمد کر لیے ہیںاطلاعات کے مطابق تھانہ پیر ودھائی پولیس نے اشرف سے 800گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے رضوان سے 200گرام چرس ، عرفان سے 200گرام ہیروئن ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے اظہر سے 20لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے بابر سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے ثقلین سے 5لیٹر کھلی شراب، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جلیس سے 1 کاربین 12بور معہ 2روند ، تھانہ صدر واہ پولیس نے طارق سے 01عدد پستول 30بورمعہ 150روند، 2 بندوق 12بور معہ 25روند ، تھانہ بنی پولیس نے طارق سے 1 پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ صادق آباد پولیس نے نثار سے 2 رپیٹر 12بور پمپ ایکشن ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے غضنفر سے 1 ریوالور معہ 04روند ، تھانہ چونترہ پولیس نے الطاف سے 1 کلاشنکوف معہ 15روند ، تھانہ جاتلی پولیس نے اخلاق اور غلام مصطفی سے 60 ہوائیاں ، 200گولے اور 10انار بر آمد کر کے جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے ہدایت شاہ ، عنایت اللہ ، عارف کو کوائف کرایہ داری جمع نہ کرانے پر گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات در ج کر لیے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں