راولپنڈی،مرکزی میلاد مرکز کینٹ اور میلاد کمیٹیوں کی کارکردگی اس سال بھی بے مثال تھی،حاجی ظفر اقبال

اتوار 16 دسمبر 2018 20:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 دسمبر2018ء) مرکزی میلاد مرکز کینٹ اور میلاد کمیٹیوں کی کارکردگی اس سال بھی بے مثال تھی ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں مرکزی جامع مسجد چونگی نمبر بائیس میں مرکزی میلاد مرکز کینٹ کے زیر اہتمام کینٹ کی میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں قاسم شاہ،راجہ آصف،رضا المصطفی نورانی،عامر صدیقی سمیت مختلف کیمٹیوں کے عہدیداران نے شرکت کی مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کینٹ کی میلاد کمیٹیوں کی کارککردگی کو سراہا اور کہا کہ یہ عاشقان رسول نبی ﷺ کا جھنڈا بلند کیے رہتے ہیں اور ہر سال جلوس جشن عید میلاد النبی ﷺ کی رونق بڑھاتے اور اس کی شان و شوکت میں اضافے کا سبب بنتے ہیں جو کہ عین ایمان اور ثواب خاص ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران میں انعامات اور شیلڈیں تقسیم کی گئیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں