آر ڈی اے کی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی ،100 جائیدادیں سر بمہر

منگل 18 دسمبر 2018 22:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) راولپنڈی کے ترقیاتی اداری( آرڈی اے ) نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 جائیدادیں سر بمہر کر دیں ۔ترجمان آر ڈی اے کے جاری کردہ ہینڈ آئوٹ کے مطابق راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( آرڈی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل محمد حیا ت لک کی ہدایت پر شعبہ لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول نے کوٹھہ کلاں ہا ٰئی کورٹ روڈ پرغیر قانونی تعمیر شدہ 100 پراپرٹیزبشمول دکانوں، لکڑی گودام ، شو رومز وغیرہ کوسر بمہرکر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آرڈی اے نے بلڈنگ کنٹرول ونگ کو ہدایات جاری کی ہیں کے بغیر کسی خو ف وخطر کے غیر قا نونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رکھیں۔ انہوں نے بتایاکہ آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل عملے نے پنجاب ڈیویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کے تحت قانونی کاروائی کرتے ہوئے غیر قا نونی تعمیر ات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا ۔ واضح رہے کہ آرڈی اے بلڈنگ کنٹرو ل اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاطف محمود اور بلڈ نگ کنٹرو ل انسپکٹرز نے متعلقہ تھانہ پولیس کی معاونت کے ساتھ یہ آپریشن کیا اور قواعدوضوابط کے برعکس غیر قا نونیِ تعمیر ات کو سر بمہر کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں