راولپنڈی، شادی والے گھر میں آتشزدگی میں دلہن سمیت6خواتین کی المناک موت

پولیس نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کر کے فرانزک کے لئے بھجوا دئیے

بدھ 16 جنوری 2019 23:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) تھانہ صادق آباد کے علاقے اے بلاک سٹلائیٹ ٹائون میں شادی والے گھر میں آتشزدگی اور اس کے نتیجے میں دلہن سمیت6خواتین کی المناک موت کے واقعہ کے بعد راولپنڈی پولیس نے جائے وقوعہ سے نمونے اکٹھے کر کے فرانزک کے لئے بھجوا دئیے ہیں پولیس کی مختلف ٹیمیں رات گئے تک اور پھر بدھ کے روزجائے وقوعہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیتی رہیں جائے وقوعہ کے اطراف لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ بھی حاصل کر لی گئی، تاحال آتشزدگی کی وجوہات معلوم نہ ہو سکیںجبکہ پولیس نے گھر میں موجود افراد کا موبائل فون ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کر دیااس ضمن میںایس ایس پی آپریشن عبدالقادر نے بھی جائے وقوعہ کا دورہ کیااس موقع پر فرانزک موبائل لیبارٹری نے موقع سے شواہد اکٹھے کئے اس موقع پرایس ایس پی آپریشن عبدالقادرنے کہا کہ جیسے ہی کوئی چیز سامنے آئے گی اسے منظر عام پر لایا جائے گا اوراگر متاثرین کی جانب سے کوئی درخواست آئی تو کاروائی کریں گیانہوں نے کہا کہ فرانزک کی رپورٹ آنے کے بعد اصل حقائق سامنے آئینگے ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ آگ کیسے لگی تھی دوسری جانب لواحقین نے ریسکو اہلکاروں پر الزام لگایا کہ امدادی کاروائیاں تاخیر سے شروع ہوئی جبکہ ریسکیو1122کی فائر بریگیڈ میں پانی بھی فوری ختم ہوگیاتھایاد رہے کہ منگل کے روزسیٹلائٹ ٹاون اے بلاک میں شادی کے گھر میں مبینہ طورگیس کمپریسر پھٹنے سے خوفناک آتشزدگی کی زد میں آ کر24 سالہ دلہن ثنا طارق،24 سالہ نینا، 15 سالہ حنا، 20 سالہ حفصہ اور 25 سالہ مناہل جاں بحق ہو نے کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کا سامان خل کر خاکستر ہو گیاتھا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں