صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کا راولپنڈی میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی وارداتوں کا نوٹس ، آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب

بدھ 16 جنوری 2019 23:57

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور محمد بشارت راجہ نے راولپنڈی میں ڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور آر پی او کوہدائیت کی ہے کہ ضلع راولپنڈی میں ڈکیتی، پولیس پر فائرنگ اور شہریوں کو لوٹنے کی وارداتوں کے سدباب کیلئے فوری اقدامات کریں راولپنڈی شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے اور تمام تھانوں میں اہل ، فرض شناس اور دیانتدارایس ایچ اوز تعینات کئے جائیںاور کسی بھی واقعہ کی سورت میں نہ سرف بروقت شہریوں کی ایف آئی آر درج کی جائیں بلکہ ان کی ہر ممکن داد رسی کی جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں