پنجاب حکومت کا گم یا چوری شدہ ہتھیاروں کی قیمت مارکیٹ کی موجودہ شرح کے مطابق پولیس اہلکاروں سے وصول کرنے کا فیصلہ

پیر 18 مارچ 2019 20:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں سے جو ہتھیار غلط جگہ پر رکھے گئے ہیںاور گم یا چوری ہوگئے تھے انکی قیمت مارکیٹ کی موجودہ شرح کے مطابق ان پولیس اہلکاروں سے وصول کیجائے گی ان ہتھیاروں کی مارکیٹ قیمت ایک کمیٹی نے مقرر کی ہے اور یہ قیمت انسپکٹر جنر پنجاب نے منظور بھی کی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں نے کہا کہ یہ ہتھیار پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جائیداد ہیں او ران حالات کا تعین ایک انکوائری میں کیا جائے کہ کس طرح یہ ہتھیار گم یا لاپتہ ہوئے اور سزائیں ایف آئی آر کا اندراج پولیس اہلکاروں کے خلاف سزا یا برطرفی بھی ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں