مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب 17 اشتہاری وعدالتی مفرورگرفتار

جمعہ 19 اپریل 2019 19:24

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نی مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب اشتہاریوں و عدالتی مفروروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 17مجر موں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری فرحان ،تھانہ صدر بیرونی پولیس نے انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری رحیم اور مجرم اشتہاری مظہر حسین ،تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے انتہائی مطلوب مجرم اشتہاری جازب طفیل اور مجرم اشتہاری عاقل زمان ،تھانہ مندرہ پولیس نے مجرم اشتہاری مہران خان ، تھانہ کلرسیداں پولیس نے مجرم اشتہاری سرفراز، تھانہ مر ی پولیس نے مجرمان اشتہاری واجدمحمود ،ماجد محمود اور ادریس ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے مجرم اشتہاری ہمایوں ،تھانہ ریس کورس پولیس نے مجرم اشتہاری رمیض ، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مجرم اشتہاری وقاص ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مجرم اشتہاری شہزاد ،تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مجرم اشتہاری محمد جمیل ، تھانہ وارث خان پولیس نے بچوں کے اغواء میں ملوث مجرمان اشتہاری عابد علی اور مسماة مسرت بی بی کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں