راولپنڈی،تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف،

مقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منتقل،ملزم کو 29 اپریل کو پیش کرنے کا حکم

منگل 23 اپریل 2019 23:11

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2019ء) انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے مقدمہ سے دہشت گردی کی دفعہ حذف کر دی اورمقدمہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں منتقل کرتے ہوئے ملزم کو 29 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے جبکہ بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمدگی کے مقدمہ میںنامزد2 ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے ساتھ فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالواحد کی ضمانت ایک لاکھ کے مچلکوں پر منظور کرلی ہے ملزم زین العابدین کے خلاف تھانہ صدر اٹک پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا جبکہ ملزم کی طرف سے عدالت میں دہشت گردی کی دفعہ حذف کرنے کیلئے 23اے ٹی اے کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر عدالت نے سماعت مکمل کرنے کے بعد دہشت گردی کی دفعہ حذف کر دی ادھر عدالت نے فورتھ شیڈول کے مقدمہ میں نامزد ملزم عبدالواحد کی ضمانت 1لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے دیاہے ملزم کے خلاف تھانہ مری پولیس نے میں مقدمہ درج کیا تھادریں اثناعدالت نے بارودی مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد گی کے مقدمہ میں نامزد سیف اللہ وغیرہ کے خلاف مقدمہ میں فرد جرم عائد کر دی ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا،عدالت نے استغاثہ کو نوٹس جاری کر کی30 اپریل کو شہادتیں طلب کر لی ہیںملزمان کے خلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں