آر پی او آفس راولپنڈی میں انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق تربیت دینے کیلئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام

ورکشاپ کا انعقاد کرنے سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئیگی،آر پی او محمد احسان طفیل

ہفتہ 24 اگست 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) ریجنل پولیس دفتر راولپنڈی میں راولپنڈی ریجن کے انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش سے متعلق تربیت دینے کیلئے خصوصی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ورکشاپ کا اہتمام انسپکٹرجنرل آف پولیس پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔ورکشاپ کے انعقاد کامقصد پولیس انسپکٹرز کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مقدمات میں کی درست تفتیش اور تفتیش میں پائے جانے والے نقائص اور انکی درستگی سے آگاہ کرنا ہے۔

ورکشاپ میں لیکچر کے لئے انسداد دہشتگردی کورٹ راولپنڈی ڈویژن کے ڈپٹی پراسیکیوٹرجنرل طاہر کاظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمداحسان طفیل نے انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں اپنے دفتر میںانسداد دہشتگردی مقدمات کی تفتیش کے طریقہ کار اور پولیس تفتیش میں پائے جانے والے نقائص کی نشاندہی اور دیگر امور سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں ضلع راولپنڈی سی10انسپکٹرز،جہلم سی4،چکوال سی4اور اٹک سے ایک انسپکٹر نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں لیکچر کے لئے انسداد دہشتگردی کور ٹ کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل طاہر کاظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نے ورکشاپ کے شرکاء کو انتہائی جامع انداز میں دہشتگردی کے مقدمات کی تفتیش کی درست اور منظم انداز میں تفتیش کے طریقہ کارکے متعلق لیکچر دیا۔

ورکشاپ کے شرکاء کو خصو صی طور پر دہشتگردی کے مقدمات میںمادی شہادتوں کے حصول اور انکی درست انداز میں عدالت میں پیش کرنے کے طریقہ کار کو وضح کیا گیا،نیز شرکاء کو اس بات پر خصوصی زور دیا گیا کہ وہ دہشتگردی کے مقدمات چونکہ سنگین نوعیت کے ہوتے ہیں ان میں کسی قسم کی کمی یا نقائص سے ملزمان کو فائدہ پہنچتا ہے اس لئے ان مقدمات میں تفتیش کرتے وقت تمام پہلوئوں کو ہر صو رت مدنظر رکھیں تاکہ ملزمان کسی بھی صورت سزا سے بچ نہ سکیں۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسان طفیل نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کی ورکشاپ کا انعقاد کرنے سے پولیس افسران کی تفتیشی صلاحیتوں میں مزید بہتری آئے گی ۔راولپنڈی ریجن کے تمام انسپکٹرزکو اس ورکشاپ کے ذریعے دہشتگردی کے مقدمات کی درست انداز میں تفتیش سے متعلق آگاہی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں