پولیس نے بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا

پیر 23 ستمبر 2019 20:50

راولپنڈی23ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل،سی پی او کا سخت نوٹس ،پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ ڈھوک کالا خان میں شوہر کی فائرنگ سے اہلیہ کے قتل کا سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول کو طلب کر کے ان سے رپورٹ مانگی،ایس پی راول نے بتایا کہ ملزم جاوید نے فائرنگ کر کے اپنی اہلیہ نویدہ اختر کو قتل کر دیا،پولیس نے وقوعہ کے فوری بعد ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا،وقوعہ کامقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کر لیا گیا ہے ،سی پی او نے ایس پی کو ہدایت کی کہ اگر اس واردات کے حوالے سے ملزم کے ساتھ اور ملزمان بھی شریک ہیں تو انہیں بھی گرفتار کیا جائے جبکہ واردات کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے،سی پی او نے کہا کہ وقوعہ کی تفتیش کی ایس پی خود نگرانی کریں گے ،انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ ملزم کو چالان کیا جائے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں