; دیہی علاقوں میں بلدیاتی اداروں کو دوبارہ قا ئم کرنے میںغیر معمولی تاخیر سے تعمیر و ترقی کے منصوبوںکا متاثر ہونا عوام کے لیے باعث تشویش ہے،ثناء اللہ اختر

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:55

ؔراولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) رفاعی تنظیم الاخوت کے صدر ثناء اللہ اخترنے کہا ہے کہ دیہی علاقوں میں اصلاحات کے حوالے سے بلدیاتی اداروں کو تحلیل کرنے کے بعد انہیں دوبارہ قا ئم کرنے میںغیر معمولی تاخیر کی بنا پر تعمیر و ترقی کے منصوبوںکا متاثر ہونا عوام کے لیے باعث تشویش ہے انہوں نے ان اداروں کو جو جمہوریت کا حصہ ہیں بلا مذید تاخیر کے بحال کیا جائے انہوں نے یہ مطالبہ تنظیم کے ایک اجلا س کے موقع پر کیا جس میں نثار چوہدری ، ابوعزیر، محمدطارق علی ، ظفر اقبال محمدعارف سعید بٹ ، کامران نذیر، راجہ مشتاق ، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیادز اکمل نے شریک تھے - انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں عوامی مفاد کے لیے اصلاحات لانا حکومت کا استحقاق ہے مگر اس عمل میں طوالت سمجھ سے بالا تر ہے انہوں نے کہا کہ اس امر کے بارے میں کسی کو اختلاف نہیں کہ نہ صرف تعمیر و ترقی کے Mمنصوبوں کی تکمیل بلکہ دور دراز کے علاقوں میں عوامی مسائل حل کرنے نیز نچلی سطح سے قیادت ابھارنے میں بلدیاتی اداروں کا کردار نمایاں رہا ہے اور یہ مروجہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لیے بنیادیں فراہم کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اس نظام کو جلد سے جلد بحال کرنے کے لیے عوامی مطالبات کو پذیرائی دے

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں