میٹرو بس سروس کی بحالی پر لاکھوں مسافروں نے سکھ کا سانس لیا

جمعرات 14 نومبر 2019 17:13

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2019ء) جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس 14روزہ بندش کے بعد جمعرات کو بحال ہو گئی جس پر مسافروں کی بڑی تعداد نے اطمینان کا اظہار کیا ۔جڑواں شہروں کے مابین چلنے والی میٹرو بس کے ذریعے یومیہ کم و بیش ایک لاکھ 30ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ مسافروں کی مشکلات کو بنیاد بنا کر راولپنڈی بارایسوسی ایشن کے ممبر ملک صالح محمد ایڈوکیٹ نے میٹرو بس سروس کی بندش کے خلاف آرٹیکل 199 کے تحت رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور سیکرٹری آر ٹی اے کو فریق بنارکھا ہے ۔اس حوالے سے دائر رٹ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں زیر سماعت ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں