راولپنڈی،پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف پنڈی پولیس کا ’’جارحانہ آپریشن ‘‘ جاری، 23 افراد گرفتار

ہر قیمت پر پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کو روکنا ہے ،بلند و بالا عمارات پر دوربینوں ،ڈرون کیمروں کے زریعے پتنگ بازوں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کی جائیگی ، سی پی اوراولپنڈی

پیر 18 نومبر 2019 23:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 نومبر2019ء) سی پی او فیصل رانا کے حکم پر پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف پنڈی پولیس کا ’’جارحانہ آپریشن ‘‘ جاری،23افراد کو گرفتار کر کی20ہزار سے زائد پتنگیں ،دھاتی ڈوروں کی چرخیاں و دیگر سامان بر آمد،سی پی او نے بلند و بالا عمارات پر دوربینوں اور ڈرون کیمروں کے ذریعے پتنگ بازوں کی نگرانی کا حکم دے دیا،سماجی حلقوں کی طرف سے پنڈی پولیس کے ’’آپریشن جارحانہ‘‘ کا خیر مقدم،مکمل سپورٹ کا اعلان،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے پہلے راولپنڈی میں خوف کی علامت بننے والے ’’ٹیرر گروپس‘‘ کے خلاف ’’آپریشن اگینسٹ ٹیررز ‘‘ شروع کیا جو کامیابی سے جاری ہے جس کے دوران درجنوں ریکارڈ یافتہ ہارڈ اینڈ کریمنل گرفتار ہوئے جس پر پنڈی پولیس کی عوامی سطح پر بے پناہ پذیرائی ہوئی،اب وزیر اعلیٰ پنجاب سردرا عثمان بزدار کے ویژن اور آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کی ہدایات پر سی پی او نے پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ’’جارحانہ آپریشن‘‘ شروع کروا دیا ہے،جو آغاز سے ہی کامیابی سے ہمکنار ہو گیا ہے ،ایس ایس پی آپریشن طارق ولائت نے ایس پی پوٹھوہار سید علی ،ایس پی صدر رائے مظہر اقبال اور ایس پی راول آصف مسعود کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیس کی مختلف ٹیموں نے مصدقہ اطلاعات پر چھاپے مار کر مختلف گوداموں میں سٹاک کی گئیں 20ہزار سے زائدپتنگیں اور دھاتی ڈوروںکی وہ چرخیاں بر آمد کیں جو ضلع کے مختلف علاقوں میں سپلائی ہونا تھی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ ہم نے ہر قیمت پر پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کو روکنا ہے انہوں نے ہدائت کی کہ پنڈی کی بلند و بالا عمارات پر دوربینوں اور ڈرون کیمروں کے زریعے پتنگ بازوں کی مانیٹرنگ اور نگرانی کی جائے گی ڈویژنل ایس پیز اس حوالے سے اپنا پلان ترتیب دیں ،سی پی او نے کہا کہ دوربینوں اور ڈرون کیمروں سے پتنگ بازوں کی نگرانی کا مؤثر انتظام کیا جائے ،اس حوالے سے فوری طور پر دوربینیں اور ڈرون کیمرے لے کرتھانوں کی سطح پر تقسیم کئے جائیں،سی پی او نے کہا کہ جو پتنگ باز دوربین اور ڈرون کیمرے میں آ جائے اسے ہر صورت ہر قیمت پر گرفتار ہو نا چاہیے،فیصل رانا نے کہا کہ پولیس افسران اور اہلکار جنون کے جذبہ کے تحت پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف ’’جارحانہ آپریشن‘‘ کریں،انہوں نے کہا کہ پولیس کی مستقل ترجیحات کے علاوہ ہر دن کی ایک غیر معمولی ترجیح ہوتی ہے ان یام کی ترجیح پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کو روکنا ہے،سی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے خلاف ’’جارحانہ آپریشن‘‘ میں کسی بھی قسم کا کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا،خدا نخواستہ خدانخواستہ اگر پتنگ بازی سے کوئی جانی نقصان ہوتا ہے تو قانون کے تحت جو دفعات لگائی جا سکتی ہوں گے مقدمہ میں وہ تمام دفعات لگیں گی،سی پی او نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مؤثر اور مصدقہ اطلاعات کے تحت پتنگ فروشی کے خلاف آپریشن کیا جائے تاکہ اس کے نتائج نتیجہ خیز ہوں ،سی پی او نے کہا کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی کے لئے قانون کے دائرے میں رہ کر جو کرنا پڑا وہ کروں گا،خود سوؤں گا نہ کسی پولیس والے کو سونے دوں گا میں روزانہ کی بنیاد پر اس سلسلہ میں پراگرس رپورٹ لوں گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں