آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انجینئرنگ سینٹر رسالپور کا دورہ، لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کمانڈنٹ انجنیئرنگ کور کے بیچزلگائے

آرمی چیف نے آپریشنز ،قدرتی آفات اور قومی تعیمر کے منصوبوں میں انجینئرنگ کور کے کردار اور کارکردگی کو سراہا

جمعہ 22 نومبر 2019 19:15

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز ،قدرتی آفات اور قومی تعیمر کے منصوبوں میں انجینئرنگ کور کے کردار اور کارکردگی کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرنگ سینٹر رسالپور کا دورہ کیا جہاں پر لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کمانڈنٹ انجنیئرنگ کور کے بیچزلگائے۔ سبکدوش ہونے والے کمانڈنٹ انجنیئرنگ کورلیفٹیننٹ جنرل(ر) جاوید محمود بخاری کے علاوہ پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداء کے خاندان شریک تھے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں