راولپنڈی،متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کا" سرکاری سکول اور تعلیم بچائو تحریک" اساتذہ کے مسائل حل ہونے تک جاری رکھنے کا اعلان

منگل 10 دسمبر 2019 00:02

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 دسمبر2019ء) متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب نی" سرکاری سکول اور تعلیم بچائو تحریک" اساتذہ کے مسائل حل ہونے تک جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کا خرابیوں اور خامیوں سے بھرپور سکول انفارمیشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ تعلیمی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن چکا ہے اسے ترک کیا جائی6 ماہ قبل ترقی پانے والے سینکڑوں PST،EST، SSTاور سکیل 16 تا20 کے اساتذہ کرام کو تاحال پوسٹنگ نہیں دی گئی جبکہ 6 ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہیں وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی جانب سے ترقی یافتہ اساتذہ کی پوسٹنگ مینوئل نہ کرنے کی ضد اساتذہ کو خوار کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب میں شامل تمام اساتذہ تنظیموں کے رہنمائوں حافظ عبدالناصر ،حافظ غلام محی الدین ،رشید احمد بھٹی، محمد اجمل شاد، محمد آصف جاوید،کاشف شہزاد چودھری ،محمد اشفاق نسیم،عبدالستار خاں،محمد اسحاق رحمانی،محمد صدیق گل ،شہزاد ندیم قیصر،بابر ظہیر ، محمد افضل،ملک اصغر علی و دیگرنے کہا کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کا خرابیوں اور خامیوں سے بھرپور سکول انفارمیشن سسٹم اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ تعلیمی عمل میں رکاوٹ کا باعث بن چکا ہے اسے ترک کیا جائے، چھ ماہ پہلے سے پروموشن لینے والے سینکڑوں PST،EST، SSTاور سکیل 16 تا20 کے اساتذہ کرام کو ابھی تک پوسٹنگ نہیں دی گئی چھ ماہ سے ان کی تنخواہیں بند ہیںوزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی پرموٹ ہونے والے اساتذہ کی پوسٹنگ مینوئل نہ کرنے کی ضد اساتذہ کو خوار کر رہی ہے دوسری طرف میرٹ پرٹرانسفر کا نعرہ لگانے والے روزانہ سیاسی سفارشوں پر تھوک کے حساب سے تبادلے کیے جا رہے ہیں لیکن جن کا پروموشن کی وجہ سے پوسٹنگ کا حق ہے ان کو اپنی ضد کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

سابقہ حکومت میں آغاز کردہ سکول انفارمیشن سسٹم (ایس آئی ایس) اور موجودہ حکومت کا شروع کردہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ (ایچ آر ایم ایس) خامیوں اور خرابیوں سے بھر پور ہونے کی وجہ سے ناکام ہورہا ہے۔ ابھی تک اس سسٹم پر اساتذہ کا ڈیٹا درست فیڈ نہیں ہو سکا اور اس کی غلطیاں دور نہیں ہو سکیں۔ایک سال گزرنے کے بعد بھی ایس آئی ایس اور ایچ آر ایم کو فول پروف نہیں بنایا جاسکا۔

سسٹم کی استعداد کا ر ہیومن ریسورس کے سائز سے قطعی مطابقت نہیں رکھتی۔ یہی وجہ ہے کہ آئے دن سافٹ ویئر میں تبدیلیاں لائی جارہی ہیں اور اس کے مطابق عمل کرنے کے لیے اساتذہ اور سکول ایجوکیشن انتظامیہ کو روزانہ ہدایات جاری کی جاتی ہیں ۔ اساتذہ اور انتظامیہ اکثر اوقات انہی امور میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ جس سے طلباء کی پڑھائی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ متحدہ محاذ اساتذہ پنجاب کے رہنماوں نے وزیراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے اساتذہ کو اسی دوغلی پالیسی اور خواری سے پچایا جائی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں