راولپنڈی چیمبر آف کامرس کا سازگار ماحول کی فراہمی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

ہفتہ 22 فروری 2020 14:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2020ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس نے کاروباری آسانی کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا مطالبہ کردیا ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے صدر صبور ملک نے پنجاب ایمپلائز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے منعقدہ تربیتی ورکشاپ کے موقع پر کہا کاروبار آسان کرنے کی درجہ بندی میںاٹھائیس پوائنٹس بہتری کے باوجود ملک میں معاشی سرگرمیاں گراوٹ کا شکار ہیں اس لیے کاروباری آسانی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے اور کاروباری مراکز پر ڈاکومنٹیشن اور رجسٹریشن کے نام پر ہراسیت کے خاتمہ کی بھی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے، مہنگی بجلی گیس اور بلند شرح شود کے باعث کاروباری لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں