واہ کینٹ ،پولیس نے موبائل دکانوں پروارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 3 ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، 18 لاکھ کے موبائل ، 50 ہزار روپے برآمد

منگل 31 مارچ 2020 22:42

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) واہ کینٹ پولیس نے موبائل کی دوکانوں پروارداتوں میں ملوث کاشی گینگ کے 3 0ملزمان کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا، 18 لاکھ کے قیمتی موبائل فون اور 50 ہزار روپے برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے،ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی نے سی پی اوکوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ چند یوم قبل اسلم مارکیٹ واہ کینٹ میں موبائل شاپ کی دیوار توڑ کرواردات ہوئی تھی ، واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او ٹیکسلا سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او واہ کینٹ اور دیگر تفتیشی افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مددسے واردات میں ملوث ملزمان نقاش عرف کاشی، وقاص اور تیمورکوٹریس کرکے گرفتارکرلیا، ملزمان کے قبضہ سی18 لاکھ کے قیمتی موبائل فون اور نقدی50 ہزار روپے برآمدکرلیے،ایس پی نے مزید بتایاکہ ملزمان سے دوران تفتیش نقدی اور 20 قیمتی موبائل فونزبھی برآمدکرلیے گئے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جس میںاہم انکشافات کی توقع ہے ،ملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے ،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہارڈویژن اورواہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں