راولپنڈی ،تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث

جلال گینگ کے 5ملزمان گرفتار کرلئے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش، منظم گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

منگل 14 جولائی 2020 00:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جولائی2020ء) تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے رابری،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث جلال گینگ کے 5ملزمان گرفتار کرلئے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں جلال، جابر، عادل، رحیم اور اسامہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتارملزمان کے قبضے سے چھینی گئی رقم55ہزار500 روپے، زیر استعمال. 2موٹر سائیکل اور وارداتوں کیلئے استعمال ہونے والا اسلحہ ایمونیشن برآمد کرلیا گیا ۔

ایس ایچ اونیوٹاؤن کے مطابق ملزمان کا نیوٹاؤن کے علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف ہوا ۔ ایس پی راول رائے مظہر اقبال کے مطابق ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جارہا ہے، شناخت پریڈ کے بعد مزید انٹیروگیشن کی جائیگی۔سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی راول، ایس ایچ او نیوٹاؤن اور پولیس ٹیم کو شاباش، منظم گینگز کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں