راولپنڈی میں کورونا وائرس کیسز میں کمی،401 ٹیسٹوں میں 355کی منفی رپورٹ، 4 میں کورونا وائرس کی تصدیق

جمعرات 6 اگست 2020 17:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کوویڈ19کے فوکل پرسن ڈاکٹرجواداحمد نے کہا ہے کہ ملک کے دیگر شہروںکی طرح ضلع راولپنڈی میں بھی کوویڈ 19 کے کیسز میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس وائرس پر مکمل قابو پانے کے لئے ڈی ایچ اے نے شہر کے مختلف علاقوں میں رینڈم ٹیسٹوں کاآغاز کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کوویڈ19کے ضلعی فوکل پرسن ڈاکٹر جواد احمد نے اے پی پی کو بتایا کہ جمعرات کے روز چکری ، اڈیالہ ، تجارتی مراکز اور مری کے علاقوں میں کورونا وائرس کے 401 ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے 355 کے نتائج منفی آئے جبکہ 4مریضوں کے ٹیسٹ مثبت ہوئے اور 42 افراد کے ٹیسٹوں کے نتائج کا ابھی تک انتظار کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر جواد نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کی ہدایت پر رینڈم سیمپلنگ کی جارہی ہے تاکہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے آئندہ کی منصوبہ بندی کے انتظامات کرنے میں حکومت کی مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے کاروباری مراکز ، سینٹرل جیل اور یتیم خانوں سمیت گنجان آباد علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں