نیوٹاون نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب، ملزم گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2020 22:44

راولپنڈی24ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) تھانہ نیوٹاؤن پولیس کی فوری کاروائی، نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑا شخص بازیاب، سفاک ملزم گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے زنجیروں میں جکڑے شخص کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ ا ونیوٹائون کو متاثرہ شخص کی بازیابی اور ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا،جس پر ایس ایچ او نیو ٹائون نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے نجی ٹارچر سیل سے زنجیروں میں جکڑے ہوئے شہباز نامی شخص کو بازیاب کر کے سفاک ملزم جہانزیب اقبال کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ ملزم نے شہباز کو شیشہ ٹوٹنے پر تشدد کا نشانہ بنایا اور زنجیروں سے جکڑ کر حبس بیجا میں رکھا،ملزم نے باڈی بلڈنگ کلب میں نجی ٹارچر سیل بنا رکھا تھا،سی پی او راولپنڈی محمداحسن نے فوری کاروائی پر ایس پی راول ، ایس ایچ او نیو ٹائون اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی شخص پر تشدد ناقابل برداشت ہے،ایسے واقعات پر قانون ضرور حرکت میں آئے گا، راولپنڈی پولیس شہریوں پر کسی بھی قسم کے تشدد کے سلسلہ میں زیرو ٹالیرنس پالیسی رکھتی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں