تین معصوم بچوں کے قتل کیس کا پانچ ماہ میں فیصلہ ،عدالت نے سفاک قاتل باپ کو تین بار سزائے موت کا حکم

جمعرات 26 نومبر 2020 21:47

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) تین معصوم بچوں کے قتل کیس کا پانچ ماہ میں فیصلہ ،عدالت نے سفاک قاتل باپ کو تین بار سزائے موت کا حکم سنا دیا۔ جمعرات کو فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج گوجرخان ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے ملزم نور محمد کو سات سال قید تیس ہزار روپے جرمانہ اور عدم ادائیگی جرمانہ 6 ماہ قید سزا کا بھی حکم دیا ،ملزم نور محمد نے ناراض بیوی کو میکے سے واپس لانے میں ناکامی پر انتہائی اقدام کیا ،مقتولین میں 9 سالہ عثمان 6سالہ حماد اور 4سالہ علیشہ شامل تھے ،نور محمد کے خلاف 26جون 2020 کو بچوں کی ماں کی رپورٹ پر جاتلی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، ملزم بچوں کو آہنی صندوق میں بند کرکے کراچی کی ٹرین پر فرار ہواتھا،پنڈی پولیس کے شعبہ آئی ٹی کی بروقت کاروائی سے ملزم کو روہڑی اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا تھا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں