راولپنڈی پولیس کی ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کارروائیاںجاری،04ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد

جمعرات 3 دسمبر 2020 18:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) راولپنڈی پولیس نے ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری کارروائیوںمیں 04ملزمان گرفتارکر کے اسلحہ و ایمونیشن برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اوپیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم علی حسن کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او صادق آبا د نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم مدثر مبارک کو گرفتار کر کی01پستول09ایم ایم برآمد کر لیا،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان عرف دانو کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا، ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم منصور کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سی01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی پر ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں