تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

جمعہ 4 دسمبر 2020 20:38

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 دسمبر2020ء) تھانہ مری پولیس کی اہم کاروائی، شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار، گزشتہ روز مری بڑوھا کے جنگل میں شہری کو بے دردی سے قتل کیا گیا تھا، مقتول کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز مری پولیس کو بڑوھا کے جنگل میں نعش کی اطلاع ملی تھی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مری پولیس فوری موقعہ پر پہنچی، مقتول کی نعش کی شناخت بابر حسین کے نام سے ہوئی،مقتول کے قتل کا مقدمہ اُ س کے بھائی سعید اختر کی مدعیت میں درج کیا گیا،اے ایس پی مری کی زیرنگرانی ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے شہری کو بے دردی سے قتل کرنے والے ملزم بختیار اقبال کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نے بتایا ملزم نے تفتیش کے دوران مقتول کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا، مقدمہ میں نامزد دیگر ملزمان کو بھی جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائیگا ،سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے ایس پی صدر،اے ایس پی مری، ایس ایچ او مری اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتی ہے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں