راولپنڈی،معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی

ملزم کو 04سال 06ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی،ملزم کو 04سال 06ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم ارشد محمود کو سزا سنا دی،ملزم کوجرم ثابت ہونے پر 04سال 06ماہ قید اور 20ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں،ارشدمحمود کوروات پولیس نے اگست2020 میں1730گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم نے مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت کی جج عارف خان نیازی ASJنے ملزم ارشد محمود کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں