راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،06 ملزمان گرفتار ،چرس اور شراب بر آمد

ہفتہ 27 فروری 2021 21:44

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2021ء) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ 940گرام چرس اور12لیٹر شراب ،02بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ گنجمنڈی پولیس نے قربان علی سی320گرام چرس،محمد بلال سی01بوتل شراب، جاوید سی01بوتل شرا ب، تھانہ روات پولیس نے سعید کامران سی280گرام چرس، محمد عمران سی340 گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عامر وزیر سی12لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں