تحریک انصاف کی حکومت رمضان میں بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے‘چوہدری ساجد

اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے من مانے نرخ وصول کیے جارہے ہیں

جمعرات 15 اپریل 2021 13:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) چیئرمین یوسی89 چوہدری ساجد نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت رمضان میں بھی مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے من مانے نرخ وصول کیے جارہے ہیں ،غریب،سفید پوش طبقہ مہنگائی کے ہاتھوں پس کررہ گیا ہے حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی سستے رمضان بازار بھی صرف نام کے سستے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے آفس میں اہلیان علاقہ کے ایک وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت اگر بروقت اقدامات کرتی تو آج رمضان المبارک جیسے بابرکت مہینے میں لوگوں کو سستی اشیاء مل رہی ہوتی مگر صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف کورونا کیوجہ سے ایس اوپیز کا ڈھنڈورا پیٹا جارہا ہے مگر دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورزپر ان ایس اوپیز کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں لوگوں کا رش لگا ہوا ہے سماجی فاصلے اورایس اوپیز کاکوئی خیال نہیں رکھا جارہا ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں