راولپنڈی شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کے چہلم کی دعا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی

جمعرات 22 اپریل 2021 23:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2021ء) راولپنڈی شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کے چہلم کی دعا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعاکی گئی، دعا میں آر پی او راولپنڈی،چیف ٹریفک آفیسر، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی ہیڈ کوارٹرز، ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر پولیس افسران، شہید کے خاندان کے افراد اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کے چہلم کی دعا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ان کی رہائش گاہ پر ادا کی گئی، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی، دعا میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر، چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال، ایس پی پوٹھوہار سید علی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز زنیرہ اظفر، ایس ڈی پی او کینٹ اظہر حسن شاہ، ایس ڈی پی او صدر سعود خان سمیت دیگر پولیس افسران، شہید کے خاندان کے افراد اور اہل علاقہ نے شرکت کی،انسپکٹر میاں محمد عمران عباس 07 مارچ 2021ء کو تھانہ سول لائن کے علاقے میں فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے، آر پی او عمران احمر نے شہید انسپکٹر کے بچوں اور اہلخانہ سے ملاقات بھی کی، آر پی او عمران احمر نے شہید محمد عمران عباس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید انسپکٹر محمد عمران عباس کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہداء کی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، شہید انسپکٹر میاں محمد عمران عباس ایک قابل، دلیر اور خوش اخلاق پولیس آفیسر تھے، راولپنڈی پولیس کا ہر افسر اور جوان شہداء پولیس کی فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں