نصیر پولیس کی کارروائی، دہشتگردی ،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان سمیت 5اشتہاری گرفتار

بدھ 28 جولائی 2021 22:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) نصیر پولیس نے دہشتگردی اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب3 اشتہاری مجرمان سمیت 5اشتہاری مجرمان گرفتار کر کے 2کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ اونصیر آبا د نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دہشتگردی اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب03 اشتہاری مجرمان شہزادعرف شادہ،محمد نواز اورغلام حیدر کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم شہزاد عرف شادہ سے 02کلو400گرام ہیروئن بھی برآمدہوئی جس کے خلاف الگ مقدمہ درج کرلیا ،ایس ایچ اونے بتایاکہ اشتہاری مجرمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی کیساتھ مزاحمت کی اورپتھرائو کیا،اشتہاری مجرمان سال 2020سے نصیر آبا د پولیس کو مطلوب تھے، جبکہ دوسر ی کاروائی کے دوران نصیر آباد پولیس نے 02اشتہاری مجرمان ارشد مسیح اوراویس احسان کو گرفتارکیا ،اشتہاری مجرم ارشد مسیح نقب زنی کے مقدمہ میں رواں سال سے جبکہ اشتہاری مجرم اویس احسان دھوکہ دہی کے مقدمہ میں سال 2020سے نصیر آبا د پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ اونصیر آبا د اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں