تھانہ سول لائن پولیس کا راجہ اکرم کالونی و گردونواح میں سرچ آپریشن

مختلف گھروں ،کرایہ داروں اورکرایہ داری کوائف کی چیکنگ کی

منگل 21 ستمبر 2021 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) تھانہ سول لائن پولیس نے راجہ اکرم کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں ،کرایہ داروں اورکرایہ داری کوائف کی چیکنگ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے راجہ اکرم کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوسول لائن سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران146گھروں،32کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طور پر 193افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر اور شر پسند عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں