راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نی02مقدمات میں ملزمان کو سزاسنا دی

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معزز عدالتوں نی02مقدمات میں ملزمان کو سزاسنا دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج حاکم خان بھکرASJ نے مجرم فیصل بلال کو اغواء کے جرم میں عمر قید معہ 50ہزار جرمانہ جبکہ زیادتی کے جرم میں 10سال قید اور50ہزار روپے جرمانہ کی سزائیں سنا دیں،ملزم نے طالبہ کو اغواء کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، ملزم کے خلاف متاثرہ طالبہ کے والدکی مدعیت میں ستمبر2019تھانہ رتہ امرال میں مقدمہ درج کیا گیاتھا، جبکہ معزز عدالت کے جج رائے محمد خان کھرل ASJنے منشیات کے مقدمہ میں مجرم نائید عرف گڈو کو 04سال قید اور20ہزار ورپے جرمانے کی سزا سنا دی،مجرم کو تھانہ مری پولیس نی1650گرام چرس برآمد ہونے پرمارچ2021میں گرفتارکیاتھا،راولپنڈی پولیس نے مجرمان کو گرفتارکر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا اورمقدمات کی موثر پیروی کی، جس کے پیش نظر معزز عدالتوں نے مجرمان کو قرارواقعی سزائیں سنائی،سی پی اومحمد احسن یونس نے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر انوسٹی گیشن ولیگل ٹیموں کو شاباش دی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں