تھانہ سبزی منڈی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمد

جمعہ 15 اکتوبر 2021 23:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) تھانہ سبزی منڈی سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی لاش برآمدکرلی گئی ،لاش کی شناخت بلال خان ولد گل زرین کے نام سے جو فروٹ منڈی میں واقعہ ہوٹل میں کام کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مقتول کی لاش سبزی منڈی کے قریب سپین بابا کے مقام سے ملی ،مقتول 18 ستمبر کو فروٹ منڈی سے لاپتہ ہوا تھا ،اسلام آباد کی مثالی پولیس نے 25 دن تک مقتول ایف آئی آر درج نہیں کی ،اغواء کے بعد قتل ہونے والے بلال کا تعلق مہمند ایجنسی تحصیل صافی سے ہے،۔18 ستمبر کو بلال تھانہ سبزی منڈی کے علاقے سے پر اسرار طور لاپتہ ہوا تھا،مقتول بلال کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ۔لاش انتہائی بری حالت میں ملی جس کا پوسٹ مارٹم کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں