راول ڈویژن پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ،افراد کی چیکنگ کی

پیر 24 جنوری 2022 23:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2022ء) راول ڈویژن پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کے علاقہ سید پور سکیم اور گردونواح جبکہ تھانہ صادق آباد کے علاقے اقبال ٹائون اور گردونواح سرچ آپریشنز کیے گئے،سرچ آپریشنز میں ایس ایچ اوز سمیت، ضلعی پولیس، لیڈی پولیس، ایلیٹ فورس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروںنے شرکت کی، سرچ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 96گھروں،12کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور440افراد کے کوائف کو چیک کیا گیا،ایس پی راول بابر جاوید جوئیہ کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے،نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں