امتحان نہم سالانہ کے امیدواران کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ، کمشنر راولپنڈی

ہفتہ 28 مئی 2022 17:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) کمشنر /چیئرمین نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ امتحان نہم سالانہ 2022 کےامیدواران کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔ بورڈ کی طرف سے تعینات تمام امتحانی عملہ بشمول ریزیڈنٹ انسپکٹرز،موبائل انسپکٹرز، چیئرمین سکواڈ،سپیشل سکواڈ،سپرنٹنڈنٹ/ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اپنی ڈیوٹی با احسن طریقے سے سرانجام دیں۔

انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر /چیئرمین بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نورالاامین مینگل نے بورڈآفس میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمشنر /چیئرمین نورالاامین مینگل کو امتحان نہم سالانہ 2022کے انتظاما ت کے متعلق بریفنگ دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نورالاامین مینگل کمشنر /چیئرمین نے کہا کہ امتحان نہم سالانہ 2022 کے انتظامات میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

شامل امتحان امیدواران کو بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنا میری اولین ترجیح ہے ۔تمام امتحانی امور کی نگرانی میں خود کر رہا ہوں۔ بورڈ کی طرف سے تعینات تمام امتحانی عملہ بشمول ریزیڈنٹ انسپکٹرز،موبائل انسپکٹرز، چیئرمین سکواڈ،سپیشل سکواڈ،سپرنٹنڈنٹ/ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت جاری کرتا ہوں کہ وہ اپنی ڈیوٹی با احسن طریقے سے سرانجام دیں تاکہ شامل امتحان امیدواران دل جمی سے امتحان دے سکیں اور اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ کسی امیدوار کے ساتھ کوئی زیادتی یا ناروا سلو ک نہ ہو۔

میں روزانہ کی بنیاد پر تمام امتحانی مراکزکی رپورٹس لے رہا ہوں۔ پروفیسر غلام محمد جھگڑ سینئر ممبر سپیشل کمیٹی نے بریفینگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام امتحانی مراکز کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے۔ خفیہ اداروں سے امتحانی مراکز کی رپورٹس لی جا رہی ہیں۔ تمام پرچہ جات پر ہم نے خفیہ بار کوڈ لگا دیا ہے۔ اگر کوئی کسی ناجائز ذرائع سے بو ٹی مافیا کا آلہ کار بنا تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی و تادیبی کارروائی عمل لائی جائے گی۔

کنٹرولر امتحانات پروفیسر ناصر محمود اعوان نے بریف کیاکہ تمام امتحانی مراکز میں انسپکٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔ بورڈ کے اہلکاران و افسران کو بھی حساس امتحانی سنٹر ز پر نگرانی کے لئے تعینات کر دیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ جمع کروائیں گے۔رپورٹس کی روشنی میں انتظامات کو مزید بہتر بنایا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں