ہولی فیملی ہسپتال کا اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

اپ گریڈیشن کے بعد ہسپتال میں استعمال ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا سامان کباڑ خانے میں تبدیل

ہفتہ 20 اپریل 2024 20:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2024ء) ہولی فیملی ہسپتال کا اپگریڈیشن منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا،اپ گریڈیشن کے بعد ہسپتال میں استعمال ہونے والا کروڑوں روپے مالیت کا سامان کباڑ خانے میں تبدیل ہوگیا،ہسپتال کے لئے خریدے گئے اسٹریچر، مریضوں کے بیڈ، کرسیاں اور دیگر سامان کو پڑے پڑے زنگ لگ گیا،ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کا سامان کسی محفوظ مقام کے بجائے کھلے آسمان میں رکھا گیا،حالیہ بارش کے باعث ہسپتال کے ریکارڈ روم میں بھی پانی داخل ہوا تھا،نگران حکومت نے ہولی فیملی ہسپتال کی اپگریڈیشن کیلئے 35 کروڈ روپے کی گرانٹ منظور کی تھی،ہسپتال کی اپگریڈیشن کا منصوبہ رواں سال فروری میں مکمل ہونا تھا،منصوبہ تو مکمل نہ ہوسکا منصوبے کیلئے کروڑوں روپے مالیت کا خریدا گیا سامان بھی پڑے پڑے خراب ہوگیا،بینظیر بھٹو ہسپتال اپگریڈیشن منصوبہ بھی سست روی کا شکار مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں