راولپنڈی پولیس سینئر افسران کا مختلف امتحانی مراکز کا دورہ

افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا امتحانی مراکز پر مامور افسران اور جوان الرٹ اورمستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیں، افسران کی ہدایت

پیر 22 اپریل 2024 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پرراولپنڈی پولیس کے سینئر افسران نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،افسران نے امتحانی مراکز پر تعینات اساتذہ سے بات چیت کی اورانتظامات کا جائزہ لیا،افسران نے ہدایت کی کہ امتحانی مراکز پر مامور افسران اور جوان الرٹ اورمستعدی سے ڈیوٹی سرانجام دیں۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ امتحانی مراکز میں غیر متعلقہ افراد پر کڑی نظر رکھی جائے،امتحانی مراکز کی سیکورٹی اورپیپروں کے عمل میں شفافیت کے عمل کو یقینی بنایا جا رہا ہے،نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل اورروشن چہرہ ہے، جنہیں مہذب اورقابل بنانا ہم سب کا فرض ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں