راولپنڈی،قتل مقدمہ میں مجرم کو عمر قید اور3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی

پیر 22 اپریل 2024 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثرپولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے اہلیہ کو قتل کرنے کے مقدمہ میں مجرم کو سزا سنادی ، مجرم محمد کاشف کو عمر قید اور3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے قتل کے مقدمہ میں مجرم محمد کاشف کو عمر قید اور3لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنادی ،مجرم محمد کاشف نے گھر یلو رنجش پر اپنی اہلیہ پر تیل چھڑک کر آگ لگا کر قتل کردیا تھا، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے والدکی مدعیت میں سال 2021تھانہ واہ کینٹ میں درج کیاگیا تھا، واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر نے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شابا ش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث مجرمان کو سزا ئیں ملنا قانون اورانصاف کی جیت ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں